ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری کی زیرصدارت ملتان کے تنظیمی انتخابی اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی ضلعی باڈی کی تنظیم نو کردی گئی۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمیت رفقاء واراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تحریک کے آئین میں درج انتخابی عمل کے نتیجے میں اگلے تنظیمی دورانیہ کیلئے یاسرارشاد دیوان بلا مقابلہ ضلعی صدر اورزمان خان اعوان ضلعی ناظم منتخب ہوگئے۔جبکہ باہمی مشاورت سے ضلعی تنظیم کو مکمل کرلیا گیا۔جس کے مطابق محمداحمد قریشی سینئر نائب صدر،انجینئر جواد صادق نائب صدر،صابر علی نائب ناظم،مصباح اسحاق ناظم مالیات،انجینئرمحمد عمر چشتی ناظم ویلفیئر،سید حسنین شاہ بخاری ناظم شب بیدار ی و حلقات درود،محمد ندیم قادری ناظم دعوت وتربیت،ڈاکٹر خالد محمود خان ناظم امورِ خواتین اورعثمان سجاد قادری ناظم نشرواشاعت منتخب ہوگئے۔