پشاور ( نمائندہ خصوصی )اکبرپورہ میں تاجر علماء کرام اور طلباء مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اکبرپورہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر نکاسی کے ناقص انتظامات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف اکبرپور ہ کے ممتاز سماجی رہنما غازی امان اللہ خان کی سربراہی میں علاقہ کے تاجروںاور طلباء کی طرف سے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین کی طرف سے مہنگائی ختم کرو گو عمران گو اور یہ کیسی تبدیلی ہے ہر طرف تباہی ہے کے زور دار نعرے لگائے گئے ریلی کے شرکاء تازہ گل گڑھی پہنچے جہاں غازی امان اللہ خان کی سربراہی میں احتجاجی جلسہ ہوا غازی اما ن اللہ خان کی طرف سے اعلان کیاگیا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان نذیر تبسم اور انجمن تاجران اکبرپورہ کے صدر صلاح الدین کی طرف سے بھی اعلان کیاگیا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اکبرپورہ کے عوام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں تاجروں و طلباء کی طرف سے احتجاج جاری رہے گا ۔