• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی بجلی سابق حکومتوں کے غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے: اعجاز چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سابق حکومتوں کے غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بات انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں این اے 133 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر واضح کر دیا ہے کہ ہم ان کے جرائم میں نہیں، امن کے حصے دار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت سے متعلق امتِ مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کا پروگرام لا رہی ہے۔

اس موقع پر این اے 133 سے تحریکِ انصاف کے امید وار جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصف سے زائد قبضہ گروپ مریم نواز کے فرنٹ مین ہیں۔

تازہ ترین