پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عوام کے شکوہ کو جائز قرار دے دیا۔
ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت، حزب اختلاف کی جماعتوں کو جلسے اور ریلیوں کے لیے فری ہینڈ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت اچھی ہو تو سب ہی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو عدالتیں مفرور اور مجرم قرار دے چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے بیروزگار سیاستدانوں کے پاس قوم کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔