• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور اہلِ خانہ کی سالگرہ اور دیوالی نہ منانے کا فیصلہ

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور ان کی فیملی نے آریان کے جیل میں ہونے کے باعث اس برس دیوالی اور سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’منّت‘ میں  آئندہ ماہ آنے والی شاہ رخ خان اور اُن کے بیٹے آریان خان کی سالگرہ کی کوئی تقریب نہیں ہو گی۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان کی رہائی نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کے اہلخانہ نے اس سال دیوالی بھی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ رخ خان کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ آریان کی رہائی میں تاخیر ’منت‘ کے رہائشیوں کیلئے اب ایک عذاب کی صورت اختیار کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

تازہ ترین