• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نام اور شہرت بچوں کی زندگی کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، شاہ رخ خان

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر لنگر انداز گوا جانے والے ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپے میں دیگر افراد کے ساتھ پکڑے جانے والے آریان خان کی گرفتاری کو اب دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت پر بھی پہنچی تھی، بیورو کی یہاں آمد سے کچھ دیر قبل ہی شاہ رخ جیل میں بند بیٹے سے ملاقات کرکے آئے تھے۔

اس پوری صورتحال کے تناظر میں شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں کہ انھوں نے کہا تھا کہ میرا نام اور شہرت ان کی زندگی کو مشکل میں ڈال سکتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔

2008 میں جرمن ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ میرا سب بڑا خوف یا خدشہ یہ ہے کہ میرے خاندان اور بچوں کو میری شہرت سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں ان کے والد کی حیثیت سے تو پہچانا جاؤں لیکن یہ نہیں چاہتا کہ ان کی شناخت میرے بچوں کی حیثیت سے ہو۔

تازہ ترین