• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگی رہنماؤں کی کرپشن کیسز سے بریت حق کی فتح ہے، راجو الیگزینڈر

بارسلونا (شفقت علی رضا ) میاں شہباز شریف ، حمزہ شریف ، مریم نواز اور اب اسحاق ڈار کا موجودہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات سے باعزت طور پر بری ہونا حق سچ کی جیت ہے ، کسی نے سچ ہی تو کہا ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سر پرست اعلیٰ راجو الیگزینڈر اور نائب صدر مسلم لیگ ن حاجی احمد گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو طرح طرح کے الزامات میں پھنسانے کی بھونڈی سازش آخر بے نقاب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے منصوبوں میں ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کا الزام بھی جھوٹاثابت ہوا ہے ۔این ایچ اے نے وزیر اعظم پورٹیل پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں موٹر وے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے گذشتہ حکومت پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے موٹر وے منصوبوں میں ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس الزام کا ذکر کیا تھا ۔این ایچ اے کے مطابق موٹر وے کے تمام ٹینڈرز قواعد و ضوابط کے تحت دیئے گئے تھے ۔ راجو الیگزینڈر اور حاجی احمد گجر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام قائدین انتقامی سیاسی الزامات سے بری الذمہ ہو رہے ہیں جو اس بات کی گواہی ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کو لگائے گئے الزامات سے بری الذمہ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
تازہ ترین