سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید کی رہائی میں اگر آج ہفتے کے روز کاغذات کی تصدیق اور قانونی کاروائی میں تاخیر ہوئی تو سید خورشید شاہ کو مزید دو روز تک جیل میں رہنا پڑسکتا ہے اس صورت میں سید خورشید شاہ کی رہائی پیر کے روز عمل میں آئے گی، ذرائع کے مطابق ضمانت کے کاغذات کی تصدیق اور دیگر کاغذی قانونی کاروائی میں اگر مزید تاخیر ہوتی ہے تو ممکنہ طور پر سید خورشید شاہ کی رہائی پیر کے روز ہوگی، سید خورشید شاہ کے فرزند سید زیرک شاہ نے میڈیا کو مچلکے جمع کرانے کے بعد بتایا کہ کاغذات کی تصدیق جمعہ ہاف ڈے کے باعث نہیں ہوسکی ممکن ہے ہفتے کو یہ مرحلہ طے پا جائے گا دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگر وقت پر کاغذات مل گئے تو ہفتے کو رہائی ممکن ہے بصورت دیگر سید خورشید کی رہائی پیر کو ہوگی تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔