• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکولو ں اور کالجز میں طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے جمعہ کو بھی کوئٹہ کے مختلف اسکولوں ، کالجوں ، پارکوں ، مارکیٹوں وغیرہ میں ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ اسکولوں میں پندرہ سال کی عمر اور ان سے زائد کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لائیواسٹاک کالونی کوئٹہ شامل تھے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کا داخلہ پبلک پارکس، مارکیٹوں ، بس اڈوں وغیرہ میں ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوششیں کی جاری ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر 30 اکتوبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید