• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلینیکل ٹرائل اور بائیو ایکویلینس اسٹڈی کے لیے لائسنس کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نےپنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے ذیلی ادارے پاکستان ڈرگ ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہورکو کلینیکل ٹرائل اور بائیو ایکویلینس اسٹڈی کے لیے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔پاکستان ڈرگ ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے اب ادویات کے معیار اور تاثیر کو جانچنے میں اپنی استعداد اور صلاحیت میں اضافہ کیا ہے ، پہلے پی ڈی ٹی آرسی میں مختلف قسم کی ادویات کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے ، لیکن اب بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوںکی ادویات کا موازنہ اور ٹیسٹ بھی کیا جاسکے گا ۔
تازہ ترین