• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے بیٹے کیلئے لائبریری بنانا شروع کر دی

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ابھی سے بیٹے کیلئے کتابیں جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ بیٹے کی لائبریری بنانے میں مصروف ہیں۔

بختاور بھٹو نے اسی کے ساتھ ہی بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے نام سے آئیں موم بتیاں بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کے نام کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’میر حاکم محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

تازہ ترین