• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننیا پانڈے نے این سی بی حکام کو موبائل دینے سے پہلے واٹس ایپ چیٹس ڈیلیٹ کیں؟

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حکام اداکارہ اننیا پانڈے کے الیکٹرانک آلات سے کچھ حذف شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ضبط کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان الیکٹرانک آلات میں اداکارہ کے دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایجنسی کو شک ہے کہ موبائل چیٹس، تصاویر اور وائس نوٹس سمیت چیٹس کے کئی حصّے ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اننیا کی آریان خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹس سامنے آنے پرکیس میں تحقیقات کے دوران کچھ مشکوک مالی لین دین بھی سامنے آئی ہے۔

اداکارہ سے آریان خان کے ساتھ واٹس ایپ چیٹس کے سلسلے میں اورکچھ مشکوک مالی لین دین پر بھی گزشتہ روز پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم  کی ہیں۔

تاہم اداکارہ اننیا پانڈے نے این سی بی کی جانب سے لگائے گئے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے الزام کی تردید کر دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید