مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنانا بھی ناگزیر ہے، بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی اداروں کی بحالی پر ڈٹے رہے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم آج اور کل مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، آج سیالکوٹ، میر پور خاص اور جھنگ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال، نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، مٹھی اور میاں چنوں میں مظاہرے ہوں گے۔