• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور فضل الرحمان کا مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دوران گفتگو شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے پر شہباز شریف نے ن لیگی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ٹیلیفون پر مشاورت کی ہے۔

نواز شریف نے بھی مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے اپوزیشن کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

رہنماؤں نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملا کر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

اپوزیشن قیادت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں احتجاج، ریلیاں اور مارچ ہوں گے۔

تازہ ترین