• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ فلم کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق ویڈیو کلپ، بھارتی آگ بگولا

ڈی سی کومکس کی جانب سے بنائی جانے والی ایک اینیمیٹد فلم ’ان جسٹس‘ میں کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے پر سوشل میڈیا پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فلم کے ایک سین میں مقبوضہ کشمیر کا نام لے کر کہا جارہا ہے کہ ’سپر مین اور ونڈر وومن نے یہاں موجود تمام فوجی ساز و سامان تباہ کرکے اسے اسلحے سے پاک علاقہ قرار دے دیا۔‘

ویڈیو میں سپر ہیروز مقبوضہ کشمیر میں تمام فوجی سازو سامان کو تباہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس فلم کے سین پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے اور سپر مین کو پاکستان کا ہمدرد قرار دیا ہے۔

اگرچہ ویڈیو میں بھارت کا نام نہیں لیا گیا مگر دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت ہی وہ ملک ہے جس نے لاکھوں کی تعداد میں مسلح فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے اور اسلحے کے بےدریغ استعمال سے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا۔

تازہ ترین