• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے سب سے زیادہ کام کیا، مہوش حیات

کراچی (این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہوش حیات نے ناقدین کے اعتراضات پر کہا کہ ’ مجھے ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا‘۔ا۔انہوں نے کہا کہ ʼمیں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئیʼ۔اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور میں رونے دھونے والے سکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں جبکہ فلم ʼʼلندن نہیں جاؤں گاʼʼ پر کام چل رہا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ لگتا ہے50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔مہوش حیات نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی چلاتے ہی سب ٹھیک ہوجائے ،نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ہے۔

دل لگی سے مزید