• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کا صارم برنی کے گھر مبینہ چھاپہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف کا معروف سماجی رہنما صارم برنی کی رہائشگاہ پر مبینہ طور پر چھاپہ مارا ۔ اس سلسلے میں سماجی رہنما سارم برنی کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں میں سوار 15سے 20 افراد آئے اور کہا کہ ہمیں اطلاع ہے کہ آپکے گھر میں منشیات موجود ہے جس پر انہوں نے گھر کی تلاشی لینا شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ کچن میں آٹے کے ڈبے تک کھولے گئے ، وارنٹ اور لیڈی سرچر کے بغیر گھر میں دندناتے رہے اور بعد میں کہا کہ غلطی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی بھی حد ہے تمام لوگ مجھے جانتے ہیں، میں تو سیاست میں بھی نہیں کہ مجھے ڈرایا جائے میری عزت کا تماشا بنا کر کہ دیا غلط اطلاع تھی ۔ صارم برنی نے کہا کہ میرے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام آدمی پر کتنا ظلم ہوتا ہوگا اب دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ معاملہ ختم کر دو۔دوسری جانب اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس کا کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا،ترجمان اے این ایف سے بھی اس حوالے سے پوچھنے کے لئیے رابطہ کیا گیا تاہم انکی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے چھاپے کے نام پر ہراساں کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔

تازہ ترین