• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ شہباز کو قتل کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

بارسلونا(جواد چیمہ) بارسلونا کے علاقے روبی میں قتل ہونے والے 40 سالہ پاکستانی نوجوان حافظ شہباز کے قتل میں موسس دے اسکوادرا پولیس نے دو افراد کوگرفتار کرلیا جن کی عمریں 18 اور 19 سال جبکہ ایک کی شہریت اسپینش اور دوسرے کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے، دونوں ملزمان نے روبی کی کریانہ شاپ میں چوری کی تھی ،مقتول حافظ شہباز نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے اسے چاقو مارکر زخمی کردیاتھا جو ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا تھا ،دونوں چور واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے،دونوں ملزمان کا اس سے قبل بھی چوریوں اور ڈکیتیوں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے، یہ واقعہ 8 نومبر کی رات پیش آیا تھا، روبی میں قتل ہونے والا پاکستانی نوجوان حافظ شہباز رواں سال میں کاتالونیا میں قتل ہونیوالا 39 واں فرد تھا اور اب تک اس علاقے میں 40 افراد پُرتشدد وارداتوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید