• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسانی کے مقدمات 90 دنوں میں مکمل ہونے چاہئیں، مشیر قانون سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی کے مقدمات 90 دنوں میں مکمل ہونے چاہئیں، مگر 20-20 ماہ گزر جانے کے باوجود ان پرشنوائی نہیں ہوتی، مقدمات کے فیصلوں میں دیر سے جنسی ہراسانی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عدلیہ، سول سوسائٹی اور حکومت کو اس معاملے میں ایک صفحےپر آنا ہو اور جنسی ہراسانی کے مقدمات جلد از جلد نمٹانے ہونگے۔ وہ ہفتے کو یہاں اقوام متحدہ کے ’’وومن پروگرام‘‘ کے تحت مقا می ہوٹل میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ مشیر قانون نے کہا کہ آج میں آپکو بتانا چاہوں گا کہ بحیثیت عورت میری ماں نے میری بہت اچھی تربیت کی۔

تازہ ترین