• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا آج عالمی دن، ویکسین کے موجد جونس سالک کایوم پیدائش

لاہور (جنرل رپورٹر) پولیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ، 24 اکتوبر پولیو ویکسین تیار کرنے والے جونس سالک کا یومِ ولادت کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔ سالک کی غیر فعال شدہ اور بُروس سابِن کی قطروں کی صورت میں پلائی جانے والی ویکسین نے دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد دی ہے ۔ اس سال ملک بھر میں پولیو کا صرف ایک کیس منظرِ عام پر آیا ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی نمونوں کی تعداد میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی سربراہ مس سُندس ارشاد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں ۔
تازہ ترین