• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کو ’سکویڈ گیم‘ کی کاسٹ میں صحیفہ جبار کی ہمشکل مل گئی

معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی مشہور کورئین سیریز ’سکویڈ گیم‘ کی کاسٹ میں اپنی ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار کی ہمشکل مل گئی ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کورئین سیریز ’سکویڈ گیم‘ میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کانگ سائی بیوک کی تصویر شیئر کی اور اس اسٹوری میں اپنی ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار کو ٹیگ کیا ہے۔

انہوں نے صحیفہ جبار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سکویڈ گیم میں آپ کی اداکاری پسند آئی۔‘

جس پر صحیفہ جبار نے یاسر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ ساتھی، انہوں نے واقعی اس پروجیکٹ کے لیے اپنا خون اور پسینہ ایک کیا ہے۔‘


یاد رہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ کورئین سیریز ’سکویڈ گیم‘ دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ رہی ہے، پاکستان میں یہ شو نیٹ فلکس پر اپنے پریمیئر کے ایک ماہ بعد بھی پہلے نمبر پر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید