• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی تاریخی شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار شروع ہوگئی ہے، کسی نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا مذاق اڑایا تو کسی نے نریندر مودی پر ہی میم بناڈالی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار اکشے کمار کی دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اکشے کمار میچ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں۔

ایک اور صارف نے اداکار اکشے کمار کی تصویر شیئر  کی ہے جس پر فلم کا ڈائیلاگ لکھا کہ ’بابو بھیا مجھے چکر آرہے ہیں۔‘



ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہیت شرما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے موقع موقع کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔ تو ویرات کوہلی کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شولے فلم کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ لکھا ’کتنے آدمی تھے۔۔۔ بس دو ہی تھے  سردار۔‘


تازہ ترین