• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی عبرت ناک شکست پر اندرون سندھ میں بھی جشن

میرپورخاص (نامہ نگار/سلیم آزاد) دبئی کرکٹ کی عالمی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست پر میرپورخاص سمیت اندرون سندھ جشن کا سماں رہا۔ فضاء فائرنگ اور زور دار دھماکوں سے گونج اٹھی۔میچ میں ملک کے بڑے شہروں میں ہی نہیں بلکہ اندرون سندھ کے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بھی خاصی دلچسپی پائی جارہی تھی، میرپورخاص سمیت مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھیں، میچ شروع ہونے سے قبل ہی گلی، محلوں اور بازاروں میں سناٹا چھاگیا ، ہوٹلوں اور گھروں میں لوگ ٹیلی ویژن کے گرد جمع ہوگئے تھے، بھارت کا کوئی کھلاڑی آئوٹ ہوتا یا کوئی پاکستانی کھلاڑی رن بناتا تو لگ نعرے بازی کرتے اور تالیاں بجاتے، جوانوں کے علاوہ بوڑھے بچے خواتین کا جوش وخروش دیدنی تھا،پاکستان کی جانب سے وننگ شارٹ لگتے ہی فائرنگ اور پٹاخوں سے گونج اٹھی اور لوگوں کی بڑی تعداد نےگھروں سے نکل کر جشن منایا۔

اسپورٹس سے مزید