• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب گل ملاگوری کے والد کے ایصال ثواب کیلئے برسلز میں دعائیہ نشست

برسلز( عظیم ڈار) پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری کے والد کے ایصال ثواب کے حوالے سے ایک دعائیہ نشست کا اہتمام اسلامک سنٹر برسلز میں کیا گیا۔ دعائیہ نشست میں بلجیم بھر سے پشتون کمیونٹی سمیت بلجیم کی سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیات نے عرب گل کے ساتھ انکے والد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم حاجی عبدالرحمٰن کےلیے دعائے مغفرت کی۔ ایصال ثواب کی محفل میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر، پی ایم ایل این بلجیم کے صدر حاجی پرویز، پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان، بلجیم برانچ کے صدر جمیل خان، پی پی پی بلجیم کے سینئر رہنماؤں حاجی وسیم، شیخ شکیل، خالد محمود، پیغام فورم کے مرزا عمران بیگ، دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک برسلز کے صدر عبدالقیوم، پی ٹی آئی بلجیم کے سینئر رہنما عدنان خان،مقصود خان، اور نسیم انصاری کے علاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم حاجی عبدالرحمٰن کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
تازہ ترین