• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اینٹ کا جواب پتھر سے، 3 افراد زخمی

Multan Tension 3 Injured
ملتان میں گھر کا تعمیراتی ملبہ کسی دوسرے کے دروازے کے آگے ڈالنا مہنگا پڑگیا،شکوہ، شکایت،تلخ جملے اور پھر ایک دوسرے پر حملے۔انیٹ کا جواب پتھر سے اور پتھر کا جواب دینے کےلیے ملتان میں نہ جانے کیا کچھ استعمال ہوا۔

ٹیپو سلطان کالونی میں راشد نامی شخص کے گھر کے سامنے مختیار حسین کے گھر کا تعمیراتی ملبہ پڑا تھا، راشد نے راستہ بند ہونے کا شکوہ کیا اور ملبہ اٹھانے کا کہا تو بات تلخ جملوں سے شروع ہوکر ہاتھا پائی اور پھر پتھراؤ تک جا پہنچی،جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دونوں گروپوں کے بیانات ریکارڈ کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین