ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد عاصم بھٹی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینٹر کامل علی آغا نے صدر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر مجھے ملتان سٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہوا ہے اور پنجاب کی تنظیم کی طرف سے مجھے نوٹیفکیشن بھی دیا ہوا ہے، ایک مقامی رہنما نے ازخود عہدے بانٹنا شروع کردیئے ہیں ،جو پارٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے ،وہ اس پر قیادت سے رجوع کریں گے۔