• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربند میں دکان کے اندرپراپرٹی ڈیلر کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت نہ ہوسکی

پشاور(کرائم رپورٹر)سربند میںدکان کے اندرپراپرٹی ڈیلر کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ ہفتے کے روز سربند کے علاقے اچینی میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے اکرام ولد یوسف سکنہ اچینی دیگر بھائیوں وغیرہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران پہلے سے موجود ملزم نے پستول نکال آکر ان پرفائرنگ کردی تھی جس سے ایک بھائی اکرام جاں بحق جبکہ دو بھائی اسد اور عمران زخمی ہوگئے تھے جبکہ ملزم فرار ہوگیا تھا ۔پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مقتول کے سی ڈی آر پر بھی کام شروع کردیا ہے تاہم پراپرٹی ڈیلراکرام کو قتل کرنے والا ملزم کون تھااورقتل کی وجہ کیا تھی، پولیس تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ سربند پولیس کے مطابق قتل کرنے والا ملزم ایک گھنٹے تک مقتول کیساتھ دکان میں بیٹھا رہاتاہم نہ ہی ورثاءکو معلوم ہے کہ وہ کون تھا نہ ہی انکی جانب سے دعویداری کی گئی ہے جسکی وجہ سے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس وقت فائرنگ کی جب اسے دکان سے زبردستی نکالنے کی کوشش کی گئی ۔پولیس کی جانب سے کیس میںمزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین