• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کو محمد رضوان نے کیسے مُتاثر کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان سے مُتاثر ہوگئے جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے محمد رضوان کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اُنہیں کرکٹ گراؤنڈ میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


یہ ویڈیو گزشتہ روز ہونے والے دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کی ہے کہ جب محمد رضوان نے پانی کے وقفے کے دوران نماز کی ادائیگی کی۔

جہاں شائقینِ کرکٹ محمد رضوان کے اس انداز سے خوب مُتاثر ہوئے تو وہیں شعیب اختر بھی قومی کرکٹر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

شعیب اختر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُس سر کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دیتا جو صرف اللّہ تعالیٰ کے آگے جھکتا ہے۔‘

قومی کرکٹر کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ اب تک شعیب اختر کی پوسٹ پر چار لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا جمود توڑتے ہوئے اسے 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

اس میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ 

تازہ ترین