• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی فتح کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔

عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پرٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک پُر مزاح ویڈیو شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عامر خان اس ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش اور بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آرہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نےگزشتہ روز بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت کو توڑا۔

تازہ ترین