چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی آج 20 ویں روز بھی بند ہے، سرحد کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد نے کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ پر احتجاج کیا، شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
پاک افغان سرحد باب دوستی کی بندش کیخلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد نے کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ کے مقام پر احتجاج کیا، احتجاج میں مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، محنت کشوں، تاجروں، سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارڈر بندش سےعوامی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے۔
دونوں جانب پھنسے پاک افغان شہریوں کے لئے گزشتہ رات سرحد تین گھنٹے کے لئے کھولی گئی تھی، اس دوران 2 سے زائد شہری اپنےاپنے ملک پہنچے ۔
ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کے مطابق باب دوستی کو 20 روز سے قندھار صوبائی انتظامیہ نے بند کر رکھا ہے، بندش سے ہرقسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔