• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کیلئے کرکٹ ٹیم کا شکریہ، صنم جنگ

پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا پوری قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی فیملی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر اپنی فیملی کے ساتھ مل کر بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں کے لیےمشہور گانا’ موقع موقع ‘ گنگناتے ہوئےویڈیو بناکر شیئر کی ہے۔


انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پاکستان کی ٹیم نے دل جیت لیا، برسوں سے اس لمحے کا انتظار تھا !‘

اداکارہ صنم جنگ نے اپنی پوسٹ میں پوری قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کے لیے کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

آخر میں انہوں نےلکھا کہ ’ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے !‘

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین