• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فتح پر عامر خان نے اکشے کمار سے کیا کہا؟


پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کردی۔

عامر خان نے اپنی ویڈیو میں اکشے کمار سے پوچھا کہ مجھے امید ہے آپ نے میچ انجوائے کیا ہوگا، جس پر اکشے کمار نے کہا کہ جی میں نے بہت انجوائے کیا ہے۔

اکشے کمار باکسر عامر خان کے ساتھ اس ویڈیو میں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ویڈیو بنانے پر عامر خان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔

عامر خان نے اپنی پوسٹ میں اکشے کمار کو ٹیگ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار کے ساتھ آئندہ ایونٹ میں پاک بھارت میچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ پر ایک ہنسنے والا ایموجی بھی بنایا۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابلِ شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نےگزشتہ روز بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

تازہ ترین