نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں فیورٹ بن گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران کین ولیم سن نے کہا کہ حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ ختم کیا تھا، نیوزی لینڈ بورڈ اور پی سی بی کے تعلقات اچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیریز کو بدلے کا میچ قرار دینا درست نہیں، ہم کل کے میچ کو بدلے والی کوئی چیز نہیں سمجھ رہے ہیں۔
کیوی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان نے متاثر کن انداز میں بھارت کو شکست دی، بھارت کو ہرا کر گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں فیورٹ بن گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس میچ پر ہے، پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹیج ہے۔