• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کی فتح: دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی


شاہینوں کی اونچی اڑان کا بین الاقوامی میڈیا میں بھی بول بالا ہوگیا، شاندار کارکردگی کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دینے کے بعد پاکستانی اسٹارز کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک مل گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا پاکستان نے دس وکٹ سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی۔

ترکش میڈیا نے بھارت کی شکست کو عبرتناک قرار دیا۔

تازہ ترین