• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو ڈیم پر 3 ماہ 10دن بعد دوبارہ کام کا آغاز، سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے باعث بند ہونیوالے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام کا آغاز ہو گیا ہے ،اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے، پراجیکٹ پر کام کرنیوالوں کیلئےکورونا ویکسی نیشن اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،گزشتہ روز اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا اور چینی کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین