گوادر (نامہ نگار) پی ڈی ایم گوادر کے زیر اہتمام ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری سمیت حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف ایک بہت بڑی موٹرسائیکل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے نہ ملک کی خارجہ پالیسی ٹھیک سے چل رہی ہے اور نہ ہی داخلی پالیسی کامیاب ہے جس کے نتیجے میں عوام تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔