• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شاندار جیت پر شیخ رشید نے میڈیا نمائندوں میں مٹھائی تقسیم کی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی شاندار جیت کی خوشی پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو وزارت داخلہ میں میڈیا نمائندوں میں مٹھائی تقسیم کی ،نیو ز کانفرنس کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار جیت کی خوشی میں مٹھائی ساتھ لایا ہوں شیخوں کی مٹھائی ہے ، پیسے جیب سے ادا کئے ، شیخ رشید اس بات پر اظہار افسوس کرتے رہے کہ وہ میچ نہ دیکھ سکے ، انہوں نے کہا کہ چار لاکھ روپے خرچ کر کے دبئی گیا، ہوٹل کے کمرے میں پہنچا ہی تھا کہ اسلام آباد سےکال آگئی کہ واپس آجائیں اور مذاکرات کو لیڈ کریں مجھے عجلت میں واپس آنا پڑا میں اللہ سے پر امید تھا کہ پاکستان فتح یا ب ہو گا ۔

تازہ ترین