کراچی(سید محمد عسکری ) عدالتی احکامات کی روشنی میں تلاش کمیٹی نے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار ویمن نوابشاہ کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے تین نام وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دیئے ہیں۔ چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر قدیر راجپوت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تین امیدواروں کے نام حروف تہجی کے اعتبار سے بھیجنے کی منظوری دی گئی جن میںڈاکٹر عبدالرزاق شیخ،ڈاکٹر گلشن علی میمن اور ڈاکٹر شمس رضا بروہی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس تلاش کمیٹی نے پانچ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد انھیںٖغیر موزوں قرار دے کر وائس چانسلر کی اسامی دوبارہ مشتہر کرنےکی سفارش کی تھی جس پر معاملے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا اور عدالت نے حروف تہجی کے اعتبار سے تین نام بھیجنے کا حکم جاری کیا تھاجس پر تلاش کمیٹی پانچوں امیدواروں کے انٹرویوز اب دوبارہ لے گی ان امیدواروں میں قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر گلشن علی میمن، ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، ڈاکٹر شمس رضا بروہی، ڈاکٹر جان محمد میمن اور ڈاکٹر شاہ شامل ہیں۔ واضحرہے کہپیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار ویمن نوابشاہ میں گزشتہ ڈھائی برس سے وائس چانسلر کی اسامی خالی پڑی ہے اور ڈاکٹر گلشن علی میمن قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر کام کررہے ہیں۔