ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ملتان بینچ کی نقول برانچ میں وکلاء کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے جو وکلاء سے نقول کی درخواست ترجیحی بنیادوں پر حاصل کرے گا اور جلد از جلد مقررہ وقت میں پراسس کرکے انکے حوالے کی جائیں گی۔ سینئر جج ملتان بینچ مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کے ہمراہ کاونٹر کا افتتاح کیا۔