• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نے رواں ماہ جنوبی پنجاب میں 1972 بجلی چوروں کو پکڑا

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 1972افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 29لاکھ 37ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر5کروڑ 13لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 397 ایف آئی آرز درج کی گئیں ۔یکم تا 23اکتوبر 2021ء کے دوران ملتان سرکل میں 304بجلی چوروں کو86 لاکھ 89 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور32افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیا، وہاڑی سرکل میں 221 صارفین کو73لاکھ 39ہزار روپے جرمانہ، مظفرگڑھ سرکل میں 242 صارفین کو53لاکھ22 ہزار روپے جرمانہ ، خانیوال سرکل میں 83صارفین کو26 لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔
تازہ ترین