• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی درخواست ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی درخواست ضمانت 20 اکتوبر کو خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی تھی اور اسی وجہ سے اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

آریان خان منشیات کیس میں 8 اکتوبر سے آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں۔

کروز شپ ڈرگ کیس کا پس منظر

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید