• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا پہلا پشتو گانا ’لارشہ پخاورتا‘ ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔

علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پشتوگانے ’لارشہ پخاورتا‘ کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے ۔


انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جب ہم اس گانے کی شوٹنگ کے لیے ڈانس کر رہے تھےتو کون جانتا تھا کہ یہ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پورے ایک مہینے تک پہلےنمبر پر ٹرینڈ کرتا رہےگا۔‘

انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ ’ کیا یہ کوئی نیا ریکارڈ بن گیا ہے؟‘

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’ یہ تو دوہرے جشن کا تقاضا ہے۔‘

خیال رہے کہ علی ظفر نےاپنے کیرئیر کا پہلا پشتو گانا ریلیز کر دیا ہے ، یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی ۔

اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں گلوکار کے ساتھ معروف پشتون گلوکارہ گُل پانڑہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام ’لاشار پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

یاد رہےکہ ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلے میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد سے پورے ملک میں جشن کا سماں ہے۔

پاکستان نے ٹیسٹ کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں بھی بھارت کو 10 وکٹ سے ہرایا، اس سے قبل پاکستان نے 1983ء میں بھارت کو فیصل آباد ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

تازہ ترین