• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کیس: دوران سماعت بھیڑ کم کرنے کا حکم

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت میں بھیڑ کم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت میں لوگوں کی تعداد زیادہ نہ ہو۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمرۂ عدالت میں بھیڑ کم کرنے کے لیے عدالت نے صرف کیس نمبر 45 سے لےکر 55 تک کے متعلقہ لوگوں کو عدالت میں رہنے کی اجازت دی ہے۔

عدالت نے پولیس اہلکاروں سے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ آریان خان کے کیس کی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں بھیڑ نہ ہو۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کر دی گئی تھی ۔

مسلسل درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد آریان خان کے وکلاءکی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین