• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم اپنی جیت سیکورٹی فورسز کے نام کرتی ہے، محمد حفیظ


مشن ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم میں موجود آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پاکستان سیکورٹی فورسز کے نام کردی۔

میچ جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ٹیم سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیم جیت سیکورٹی فورسز کے نام کرتی ہے۔ ٹرافی کے لئے کھلاڑی سخت محنت جاری رکھیں۔ پاکستان زندہ باد۔

محمد حفیظ کی ٹوئٹ کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس کے ذریعے ٹیم کو جیت پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 8 گیندوں قبل ہی 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین