میلان ( شہباز بھٹی ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اٹلی کے زیر اہتمام روورتو سٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سالانہ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکر کنوشن کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر چوہدری خالد محمود گوندل نے کی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد راشد بھٹی نے ادا کیے ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری صلاح الدین اور نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت راجہ قاسم منیر نے حاصل کی ۔ کنونشن میں اٹلی بھر سے پارٹی ورکرز نے شرکت کرکے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا ۔ کنونشن کے مہمان خصوصی خواجہ محمد آصف ، اسحاق ڈار اور بیرسٹر ملک امجد تھے۔ کنونشن کا آغاز ہوتے ہی پنڈال پاکستان زندہ باد اور نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ورکر زکنونشن کا مقصد پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج اور حریت رہنما علی گیلانی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبداللہ قدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت تھا ۔ مہمان خصوصی خواجہ آصف ، بیرسٹر ملک امجد اور اسحاق ڈار نے زوم کے زریعہ سے کنوشن سے خطاب کیا اور پارٹی ورکرز کے حوصلوں کو سراہا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیئرمین اسحاق ڈار نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک سے مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی کو ختم کیا اور پاکستان کی معیشت نے ریکارڈ ترقی کی ۔ بیرسٹر ملک امجد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں مضبوط ہے اور ہم سب مل کر ان کے نعرے ووٹ کو عزت دو کو آگے لے کرچلیں گے۔ خواجہ آصف نے نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز معاشی اور ایٹمی طاقت بنا ۔پروگرام کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر چوہدری خالد محمود گوندل نے تمام پارٹی ورکرز کا شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کو مل کر کر پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانا ہے ۔ کنونشن آصف کامران گوندل، الطاف گوندل،میاں محمد اسلم، چوہدری عنصر ،راجہ وسیم،چوہدری جنید عارف،چوہدری مون چھنی،نورالحسن تنویر،چوہدری اجمل گوٹالہ ، ملک احسن اسلام، عمران روم ،ظہر الدین ظفر اور اعظم گوندل نے بھی خطاب کیا ۔ کنونشن کے آخر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف کامیابی پر نعرے بازی کی گئی اور پاکستان کی سالمیت اور میاں برادران کے لیے دعائیں کی گئیں ۔