• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 2021، انگلینڈ کے شہری علاقوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے اربوں پونڈز ملیں گے

لندن (پی اے) بجٹ 2021 میں انگلینڈ کے شہری علاقوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی مد میں اربوں پونڈ ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتہ پیش ہونے والے بجٹ میں چانسلر رشی سونک ٹرین، ٹرام، بس اور سائیکل پروجیکٹس کے لuے 6.9 بلین پونڈز کا وعدہ کریں گے۔ گریٹر مانچسٹر، ویسٹ مڈلینڈز اور ویسٹ یارکشائر ان علاقوں میں شامل ہیں جو اس اعلان سے فائدہ اٹھائیں گے۔ گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہام نے اس فنڈنگ ​​کا ایک اہم پہلے قدم کے طور پر خیرمقدم کیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں انہوں نے علاقے کے لuے لندن طرز کا ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بنانے کے لuے 1 بلین پونڈکے منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ فنڈز وصول کرنے کے لuے جن علاقوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں گریٹر مانچسٹر میں نیکسٹ جنریشن میٹرو لنک ٹرام ٹرین وہیکلز، بیوریری اور ایشٹن انڈر لائم پر نئے ​​بس کوریڈورزکے لئے 1.07 بلین پونڈز، ویسٹ مڈلینڈز میں میٹرو کی توسیع بشمول ویڈ نسبیوری تا بریئرلی ہل ایکسٹنشن کی تکمیل کے لئے 1.05 بلین پونڈز، ویسٹ یارکشائر میں ویسٹ بریڈ فورڈ سائیکل سپر ہائی وے میں توسیع اور کرکلیس کے نواح میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز نصب کرنے کے لئے 830 ملین پونڈز، لیورپول سٹی ریجن میں لیورپول اور رن کارن میں نئے اور تزئین و آرائش والے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ سینٹ ہیلنس میں انٹرچینج پروجیکٹ کے لئے 710 ملین پونڈز، ساؤتھ یارکشائر میں سپر ٹرام کی تجدید کا منصوبہ شروع کرنے اور بارنسلے ٹاؤن سینٹر میں ڈچ طرز کے رائونڈ ابائوٹ کی تعمیر کے لئے 570 ملین پونڈز، ویسٹ آف انگلینڈ میں برسٹل اور باتھ کے درمیان ایک مکمل ترجیحی بس روٹ کے لئے 540 ملین پونڈز اور ٹیس ویلی میں ڈارلنگٹن اور مڈلسبرو ٹرین اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے اور خطے میں ریل روابط کو بہتر بنانے کے لئے 310 ملین پونڈز شامل ہیں۔ مسٹرسونک نے کہا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ شمالی اور مڈلینڈ میں کام کرنے والوں کو دارالحکومت کے مسافر وں کے مقابلے میں اپنی بس یا ٹرین کے لئے کئی گنا زیادہ انتظار کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانسپورٹ انقلاب اس عدم توازن کو دور کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ ہم اپنے مقامی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جدید بنارہے ہیں تاکہ وہ ہمارے بڑے شہروں اور ان لوگوں کے لئے موزوں ہوں جو ان میں رہتے اور کام کرتے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کو بھی بارنیٹ فارمولے کے ذریعے اضافی فنڈنگ ​​ملے گی جوکہ ایک ایسا طریقہ کار، جو برطانیہ کی حکومت انگلینڈ میں زیادہ خرچ ہونے والی رقم کے مساوی خرچ کرتی ہے۔ ٹریژری نے کہا کہ 5.7 بلین پونڈز کا ایک پانچ سالہ تصفیہ ہے جو ابتدائی طور پر مجوزہ 4.2 بلین پونڈز سے بڑھا دیا گیا ہے۔بس سروسز کو سستی اور زیادہ باافراط بنانے کے لئے 1.2 بلین پونڈزکی فنڈنگ ​​3 بلین پونڈز کا حصہ ہے جس کا وزیراعظم بورس جانسن نے مارچ میں ایک بس انقلاب پر خرچ کرنے کا عہد کیا تھا۔ لیبرز کے اینڈی برنہام نے کہا کہ یہ رقم گریٹر مانچسٹر کے لئے لندن طرز کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف ایک اہم پہلا قدم ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوش آئند ہے مگر انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری صرف گریٹر مانچسٹر کے لوگوں کے لئے برابر نہیں ہوگی۔ مسٹر برنہام نے مزید کہا یہ تب ہی ہوگا جب بس سروسز کی تعداد اور کوریج میں اضافہ کیا جائے گا اور کرایوں کو لندن کی سطح تک کم کیا جائے گا۔ ویسٹ مڈلینڈز کے کنزرویٹو میئر اینڈی اسٹریٹ نے کہا کہ وہ فنڈنگ ​​حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں، جو کہ ان کے بقول اس علاقے کو اب تک کی سب سے بڑی سنگل ٹرانسپورٹ رقم ہے۔ مزید میٹرو لائنوں اور ٹرین اسٹیشنوں سے لے کر نئے بس روٹس اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ پوائنٹس تک یہ نقد رقم ہمیں ایک صاف ستھرا، سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بنانے میں مدد دے گی جو کمیونٹیز کو جوڑتا اور آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال سے نمٹتا ہے۔
تازہ ترین