• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں، عدنان صدیقی کی مہنگائی کیخلاف حکومت سے استدعا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھالی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے۔اداکار نے کہا کہ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے متوسط ​​طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔عدنان صدیقی نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ براہِ کرم لوگوں کے لئے زندگی کو آسان بنائیں۔

تازہ ترین