• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’موقع موقع‘‘ پاکستان کیخلاف اشتہار پہلی بار بھارت کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچز کے دوران مقبول ترین اشتہار’موقع موقع’ کا استعمال اب کسی کیلئے نئی بات نہیں، سال 2015 میں پہلی باربھارت میں اسٹار اسپورٹس پرپہلی نشرکیا جانے والا یہ اشتہارفوری طور پرورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے خواہاں بھارتی شائقین کا پسندیدہ ترین بن گیا۔یہ مقبول ترین اشتہارسالوں بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں اتوار 24اکتوبر کو پاک بھارت میچ کےبعد پاکستان کے حق میں ثابت ہوا،گرین شرٹس نےنہ صرف چیمپئن شپ میں 12 میچز کی شکست کا سلسلہ ختم کیا بلکہ بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر ‘موقع موقع’ کو ٹاپ ٹرینڈ بنا کربھارت کو باور کروایا کہ ‘موقع’ آ چکا ہے۔ معروف بھارتی اسپورٹس چینل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں پاکستانی جیت کا اعتراف کرتے ہوئے مشہور اشتہار ’موقع موقع‘ کی نئی ویڈیو جاری کردی، جس میں پاکستانی مداح کو خوشی سے پٹاخے پھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل اور بعد میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف استعمال کیے جانے والا یہ اشتہارپہلی بار بھارت کو مہنگا پڑا۔یہ اشتہار لکھنے والے مصطفیٰ رنگ والا کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف’ پاکستان اوربھارت کے درمیان’ کھیل کی جیت کا جشن منانا ‘تھا۔مصطفیٰ کے مطابق 2015 میں اسے لکھنے کے بعد سے میں واقعی اب تک حیران ہوں کہ کس طرح اس آئیڈیا نے واضح طور پر ایک نیا موڑ لے لیا، اسکرپٹ میں ‘موقع موقع’ کا جملہ تب ڈالا گیا جب ڈائریکٹر سریش تروانی نے یہ پروجیکٹ سنبھالا۔ر ائٹرنے مزید کہا کہ انہوں نے شوٹ سے پہلے اس میں معمولی سی تبدیلی کی تھی ، مرکزی خیال پرسوالات اٹھانے والے ان اشتہارات کی پوری ‘ موقع سیریز دیکھیں‘۔

تازہ ترین