• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق کا ’بے بی شارک ڈو ڈو ڈوڈو‘سے متاثر نیا گانا ’ بیگم شک کرتی ہے‘ریلیز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصہ قبل بچوں کی تربیت کے حوالے سے ماؤں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ابرارالحق کا نیا گانا ‘ بیگم شک کرتی ہے’ آپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرے گا۔حالیہ کمپوزیشن میں گلوکار نے مرکزی خیال بچوں کی اسی مشہورزمانہ نظم سے لیا جو بقول ان کے خیال میں بچے بگاڑ رہی ہے۔ 2 ماہ قبل ابرار الحق نے ایک تقریب میں طنزا کہا تھا کہ ‘جب ہم بچے تھے تو ہمیں اپنی ماؤں سے کلمہ سننے کو ملتا تھا لیکن آج کے بچے کو ماں فون دے دیتی ہے اوراس پرلگاہوتا ہے ‘بے بی شارک ڈو ڈو ڈوڈو’۔اس بیان کے بعد ابرارالحق کو خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔لیکن نیا گانا ظاہرکرتا ہے کہ دوسروں کو نصیحت کرنے والے ابرارخود بچوں کیلئے یو ٹیوب پردنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اس نظم کےسحرسےمحفوظ نہ رہ سکے، یا شاید انہیں یہ خیال بعد میں آیا کہ بجائے تنقید کے ‘بےبی شارک’ کو اپنے فائدے کیلئے بھی تو استعمال کیا جاسکتا تھا۔ابرارالحق کا بے بی شارک ورژن پاکستان میں بیگمات کے ظلم کا شکار’مظلوم شوہرحضرات’ کے نام ہے جو آغاز میں ہی آپ کو سمجھادیتا ہے کہ مرکزی خیال کہاں سے لیا گیا ہے۔ میوزک ویڈیومیں صبا قمر نے شرلاک ہومز کوبھی پیچھے چھوڑکرجاسوسی کے تمام ترتقاضے پورے کرتے ہوئے شکی بیگم کا کردار خوب نبھایا۔گلوکاری کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی قدم رکھنے والے ابرار الحق مخالفین کو یہاں بھی نہیں بھولے، میوزک ویڈیو سے صاف ظاہرہے کہ گانے کے بولوں میں‘ تنظیم سازی’ کا لفظ خصوصا لیگی رہنما طلال چوہدری کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین