اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے 8ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد اور فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کے احتساب عدالت کے آرڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔